ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین، آن لائن فحش نگاری کے خلاف کریک ڈاؤن، 50مشتبہ افراد گرفتار، 118ویب سائٹس بند 

چین، آن لائن فحش نگاری کے خلاف کریک ڈاؤن، 50مشتبہ افراد گرفتار، 118ویب سائٹس بند 

Wed, 30 Aug 2017 16:06:08    S.O. News Service

بیجنگ،30اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چین میں آن لائن فحش فوٹو گرافی اور فلموں کی بندش کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے 50مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور 118ویب سائٹس اور 913آن لائن اشتہارات بند کر دئے۔چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے پنلک سیکیورٹی آفس اور نیشنل آفس نکی جانب سے مشترکہ طور پر چین میں آن لائن فحش فوٹو گرافی اور فلموں کی بندش کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، دونوں آفسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں چھاپہ مار کر 50مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ، 118ویب سائٹس اور 913آن لائن اشتہارات بند کر دیے۔آفس کے ایک ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پیسہ کمانے کے لئے اشتہاری پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر فحش ویب سائٹس آن لائن جرم کا ایک بڑا گروہ بن کر ابھرا ہے۔کمپیوٹر کی سکرینوں پر اشتہار فحش ویب سائٹس سے منسلک ہوتے ہیں جو ایک کلک کے ذریعے صارف کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے ہیں اوران سائٹس کے ایڈمن بہت سا منافع کماتے ہیں۔


Share: